اردو

urdu

ETV Bharat / state

آل انڈیا علماء بورڈ کے 10 نئے اراکین کی تقرری

ملک کی مشہور تنظیم آل انڈیا علماء بورڈ وقف جائیداد کی حفاظت کے لیے جدوجہد کرتی ہے۔

آل انڈیا علماء بورڈ کے 10 نئے اراکین کی تقرری

By

Published : May 20, 2019, 9:45 PM IST

ریاستی پیمانے پر ہو رہے معاملات اور مسائل پر بھی آواز اٹھاتی آئی ہے اس سلسلے کو آگے بڑھاتےہوئے احمدآباد میں موجود آل انڈیا علماء بورڈ کے آفس پر ایک خصوصی اجلاس کا اہتمام کیا گیا۔

آل انڈیا علماء بورڈ کے 10 نئے اراکین کی تقرری

رمضان کو مد ںظر رکھتے ہوئے تمام اراکین کے لیے روزہ افطار کا بھی اہتمام کیا گیا نیز آل انڈیا علماء بورڈ کی ترقی کے لیے دس نئے اراکین کی تقرری بھی کی گئی۔

اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے آل انڈیا علماء بورڈ گجرات کے صدر مفیض احمد انصاری نے کہا کہ آل انڈیا علماء بورڈ تیزی سے ترقی کرکے اور علماء بورڈ کے اہم مقاصد کو پورا کرنے کے لیے نئے نئے لوگوں کو علماء بورڈ میں جگہ دی جا رہی ہے جس کے تحت گجرات میں بھی کئی لوگوں کی تقرری عمل میں آئی۔

انہوں نے کہا کہ 'ہم نے ایک اجلاس بھی کیا جس میں وی ایس اسپتال کے بند کرنے کی شازش کے معاملے پر بات چیت کی گئی۔جس کے نتیجے میں ہم نے فیصلہ لیا کہ بہت جلد آل انڈیا علماء بورڈ کا ایک وفد احمدآباد مونسپل کارپوریشن کےکمشنر اور میئر کو مل کر وی ایس اسپتال کے تعلق سے ایک میمورنڈم سونپے گا اور وی ایس اسپتال بند نہ کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔

وہیں آل انڈیا علماء بورڈ گجرات کی انچارج شہناز ملتانی نے کہا کہ آج علماء بورڈ کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا اور کئی نئے لوگوں کو مختلف عہدوں سے نوازا گیا ان تمام نئے لوگوں کو علماء بورڈ اور قوم کی خدمت کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے وہیں آل انڈیا علماء بورڈ میں شامل نئے رکن مفتی مزمل انصاری نے آل انڈیا علماء بورڈ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ جو ذمہ داری مجھے علماء بورڈ کی طرف سے عطا کی گئی ہے اسے میں ہر ممکن کوشش کے ساتھ پورا کرونگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details