گجرات میں مکر سنکرانتی کے دن بڑے ہی جوش و خروش کے ساتھ پتنگ بازی کی جاتی ہےاور یہ روایت بڑی پرانی ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ گجرات میں کون کون سی اقسام کی پتنگ اڑائی جاتی ہیں اور پتنگ بنانے کا عمل اور خاصیت کیا ہے؟
پتنگ کی خاصیت بتاتے ہوئے احمدآباد کے پتنگ کاروباری اقبال بیلم نے بتایا کہ پتنگ کاغذ اور پلاسٹک سے بنائی جاتی ہے۔ سب سے پہلے سادہ کاغذ کو پتنگ کے شیپ میں کاٹ کر اس پر دو الگ الگ پتلی لکڑی فکس کی جاتی ہے۔ جو کمان کی شکل میں چپکائی جاتی ہے۔ پھر اسے ڈور باندھ کر اڑایا جاتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ پتنگ چھ گھروں میں بنتی ہے۔ اور اس کے بعد بازار میں فروخت کے لیے رکھی جاتی ہے۔
احمدآباد میں خاص طور سے جمال پور ہری پور اور دانی لمڈا، جمال پور، دریا پود، گومتی پور، سرس پور اور بابو نگر علاقے میں میں پتنگیں بنائی جاتی ہیں۔ جبکہ احمد آباد کے جمالپور اور رائے پور میں پتنگوں کا سب سے بڑا بازار لگایا جاتا ہے۔