لاک ڈاؤن کے نفاذ کے دوران ایک گداگر احمد آباد کے شاہ عالم سے پیدل چلتا ہوا گومتی پور علاقے تک پہنچا تو وہاں ای ٹی وی نمائندہ روشن آرا کی اس پر نظر پڑی اور انہوں نے اس گداگر سے اس کے حالات جاننے کی کوشش کی۔ اس کا نام آصف ہے جن کی عمر تقریبا 60سال ہے ۔
یہ گداگر احمدآباد کے شاہ عالم علاقے میں رہتا ہے لیکن لاک ڈاون کے سبب وہ بہت زیادہ پریشانی میں مبتلا ہوگیا ہے یوں تو گداگروں کی کثیر تعداد احمدآباد میں موجود ہے جو ہر صبح نکل کر ایک علاقے سے دوسرے علاقے جاتے ہیں لیکن انہیں جانے کے لئے کوئی نہ کوئی سواری کا سہارا لینا پڑتا ہے ۔
مگر لاک ڈاون کے نفاذ کے سبب اب گداگر پیدل ہی چل کر کئی علاقوں کا سفر طے کر رہے ہیں ایسے میں اس گدا گر نے بتایا کہ وہ صبح چار بجے سے شاہ عالم علاقے سے پیدل چل رہا ہے ۔ اور اور 4 گھنٹے میں گومتی پور علاقے میں پہنچا اور اس علاقے میں آنے کے بعد وہ مسلسل بھیک مانگ رہا ہے۔ کچھ لوگ اسے پیسے دے رہے ہیں تو کچھ لوگ اسے معاف کردو کہہ آگے بھیج دے رہے ہیں ۔