شاہین فاونڈیشن کے بانی حمید میمن نے کہا کہ احمدآباد کے چنڈولا تالاب کے اطراف میں موجود علاقوں میں ہمیشہ پانی کی دقت رہتی ہے۔ موسم گرما میں تو سب سے زیادہ پانی کی قلت کا سامنا یہاں کے لوگوں کو کرنا پڑتا ہے۔
احمد آباد:شاہین فاونڈیشن نے غریبوں کے لیے آر او پلانٹ نصب کیا
ریاست گجرات کے شہر احمدآباد کے چنڈولا تالاب علاقے میں پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے لوگوں کو براہ راست بور کا پانی یا ٹینکر کا پانی پینا پڑتا ہے
انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں بڑی تعداد میں کپڑوں کی رنگائی کی صنعت و کارخانے موجود ہیں جس کا گندا پانی زمین میں جاتا ہے اور سابر متی ندی میں بھی چھوڑا جاتا ہے جس کی وجہ سے یہاں کے لوگوں کو بور کا گندہ پانی استعمال کرنا پڑتا ہے۔ اس گندے پانی کو پی کر یہاں کے لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہوجاتے ہیں۔ اس لیے ہم نے شاہین فاونڈیشن کے خرچ پر یہاں آر او پلانٹ لگایا گیا ہے، تاکہ عوام کو صاف پانی مہیا کرایا جاسکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس پانی سے آس پاس کے لوگوں کو صاف اور ٹھنڈا فلٹر کا پانی پینے کے لیے ملے، تاکہ لوگوں کی صحت بہتر رہے. اس کے ساتھ ہی آج جمیعت علماء ہند کے اراکین نے کورونا وائرس سے ملک کو نجات کے لیے دعائیں کیں۔