اردو

urdu

ETV Bharat / state

احمدآباد میونسپل کارپوریشن کے بجٹ میں ترمیم و اضافہ کرنے کا مطالبہ - میونسپل کارپوریشن

دینیس شرما نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور مسائل کو حل کرنے کے لئے حکومت کے ذریعے یہ اصلاحی بجٹ قبول کیا جائے گا۔

احمدآباد میونسپل کارپوریشن
احمدآباد میونسپل کارپوریشن

By

Published : Feb 12, 2020, 9:22 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 3:31 AM IST

ریاست گجرات کے ضلع احمد آباد میں میونسپل کارپوریشن کے سال 2020۔21 کے لیے 9685 کروڑ روپے کے بجٹ اسٹینڈنگ کمیٹی نے منظور کرلیا ہے لیکن اس میں ترمیم و اضافہ کرنے کے لئے میونسپل کارپوریشن کے اپوزیشن رہنماء دینیش شرما نے 275 کروڑ کے ترقیاتی کام کے بجٹ کے ساتھ 298 کروڑ کا بجٹ تر میم و اضافہ کے ساتھ دوبارہ پیش کیا۔

احمدآباد میونسپل کارپوریشن

اس موقع پر اپوزیشن رہنماء دینیس شرما نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور مسائل کو حل کرنے کے لئے حکومت کے ذریعے یہ اصلاحی بجٹ قبول کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ احمد آباد میونسپل کارپورشن میں بدعنوانی عروج پر ہے اور گزشتہ برس کئی طرح کی بدعنوانی کے معاملات سامنے آئے ہیں ہیں اور اس طرح کی بدعنوانی دوبارہ نہ ہو اس کے لیے حکومت کی جانب سے احمد آباد میونسپل کارپوریشن کے لیے ایک لوک پال کی تقرری کی جائے۔

اصلاحی بجٹ پیش کرتے ہوئے دنیش شرما نے کہا کہ بر سر اقتدار بی جے پی کارپوریشن کا یہ بجٹ بے محل ہے، شہر کی بنیادی پریشانیاں اس سے دور نہیں ہوگی کیونکہ اب تک آب و پانی کے نکاسی کے لیے کوئی روڈ میں نہیں بنائی گئی ہے، واٹر پالیسی، پارکنگ پالیسی، اسٹریٹ وینڈر پالیسی، اور ٹرافیک کے لیے کوئی پالیسی نہیں بنائی گئی ہے جس کی وجہ سے پانچ ہزار کروڑ کے ترقیاتی کام نہیں ہو سکے ہیں۔

بجٹ میں ترمیم و اضافہ کرنے کی درخواست اس طرح ہیں:۔

1:۔ ٹرافیک کے مسئلہ کو حل کرنے کے لئے نئی پالیسی بنانے کا فیصلہ لیا جائے۔

2 :۔تمام ملٹی لیول پارکنگ، اسٹریٹ پارکنگ ایک گھنٹے کے لئے مفت کی جائے۔

3:۔ طلباء کو شہر میں اسکول، کالج، ٹیوشن کلاسوں میں جانے کے لیے مفت ایم ٹی ایس اور بی اے ٹی ایس بس سروس مہیا کرائی جائے۔

4:۔ جہاں ٹرافیک زیادہ ہو وہاں ون وے روڈ کا اعلان کیا جائے اور چھوٹی کٹ آف کو یوٹرن کر دیا جائے۔

5:۔ اسٹریٹ وینڈر ایکٹ کو نافذ کرکے تاجروں کے لیے متبادل انتظامات کیا جائے۔

6:۔ بی آر ٹی ایس کا راستہ تمام ہجوم والے علاقوں سے ہٹایا جائے اور ایم ٹی ایس میں اضافہ کیا جائے۔

7:۔ سوئمنگ پول اور اسپورٹس کمپلیکس میں طلبہ کے لئے مفت تربیت دی جائے آئے۔

8:۔ تمام علاقوں میں دو گنا پانی مہیا کیا جائے۔

9:۔ پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے فوری طور پر پالیسی کا اعلان کیا جائے۔

10:۔ تجارتی املاک میں پانی کے نرخوں کا تعین کیا جائے۔

11:۔ واٹر بورویل کے لیے پالیسی بنائی جائے۔

12:۔ پانی کی چوری روکنے کے لیے جرمانے کی پالیسی بنائی جائے۔

13:۔ ٹینڈر کی یکساں پالیسی بنائی جائیں۔

14:۔ سٹیزن چارٹر تشکیل دے اور اس کو نافذ کیا جائے۔

15:۔ میونسپل کارپوریشن میں لوک پال کی تقریری کی جائے۔

16:۔ پراپرٹی ٹیکس 18فیصد وصول کیا جاتا ہے اسے سات فیصد کردیا جائے۔

17:۔ عوام پر کوئی دباو ڈالنے سے پہلے عوامی رائے کی پالیسی بنائی جائے۔

18:۔ شہر میں ٹری اتھارٹی قائم کیا جائے

Last Updated : Mar 1, 2020, 3:31 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details