احمدآباد: گومتی پور علاقہ ریاست گجرات کے احمدآباد کے مشرق میں واقع ہے۔ اس علاقے میں غریب پسماندہ لوگ بڑی تعداد میں آباد ہیں۔ یہ علاقہ حکومت کی عدم توجہی کا شکار ہے۔ گومتی پور کے کاونسلر زلگی خان نے کہا کہ احمدآباد میونسپل کارپوریشن سے علاقے میں رہنے والے لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام تر سہولیات حاصل کرنا یہاں کے لوگوں کا بنیادی حق ہے۔ انہوں نے احمدآباد میونسپل کارپوریشن سے ان کے علاقے میں بند اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ بند اسکولوں کی وجہ سے تعلیمی سرگرمیاں پوری طرح سے متاثر ہو چکی ہیں۔ بچوں پر اس کے منفی اثرات مرتب ہونے لگے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ گومتی علاقے میں مسلم دلت ہندو اور دیگر مذاہب کے غیر مقیم مزدور بڑی تعداد میں آباد ہیں۔ احمدآباد میں سب سے زیادہ چالیوں والا علاقہ گومتی پور ہے۔ غریب پسماندہ اور دلت ذات کے لوگ یہاں سب سے زیادہ رہتے ہیں۔ یہاں کے لوگوں کو متعدد مسائل کا سامنا ہے۔ مسلسل دو سال سے ہم احمدآباد میونسپل کارپو یشن کے کمشنر سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ کے یہاں پانی کی بورنگ لگائی جائے تاکہ ہر گھر میں پانی پہنچ سکے۔