اردو

urdu

ETV Bharat / state

گجرات: 'دفعہ 370 کی منسوخی سے دوریاں بڑھیں گی'

ریاست جموں و کشمیر کو حاصل خصوصی درجے کو ختم کرنے کے بعد الگ الگ طبقات سے الگ الگ طرح کے ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔ اس معاملے کے تحت ریاست گجرات سے کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ 'ایسا کرنے سے وادی میں امن کا ماحول نہیں قائم کیا جاسکتا، بلکہ اس سے دوریوں میں اضافہ ہو نے والا ہے'۔

By

Published : Aug 5, 2019, 11:03 PM IST

دفعہ 370 کےختم ہونےپرمختلف حلقوں اور طبقوں کاردعمل

مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے آج ایون بالا میں جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والی دفعہ 370 کو منسوخ کرنے کا بل پیش کیا جسے بعد میں اکثریت کے ساتھ منظور بھی کر لیا گیا۔ جس کے بعد مختلف حلقوں اور طبقوں کی جانب سے ردعمل کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

ایک طرف اس فیصلے کو مودی حکومت کی سب سے بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے، اور کچھ مقامات پر جشن کا ماحول دیکھنے کو ملا وہیں احمدآباد کے سماجی کارکن اسے ایک الگ ہی نقطہ نظر سے دیکھ رہے ہیں۔

دفعہ 370 کےختم ہونےپرمختلف حلقوں اور طبقوں کاردعمل

اس معاملے کے تحت کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ ایسا کرنے سے وادی میں امن کا ماحول نہیں قائم کیا جاسکتا، بلکہ اس سےدوریوں میں اضافہ ہو نے والا ہے۔

اس سلسلے میں سماجی کارکنان کا کہنا ہے کہ 'یہ بی جے پی کا ایجنڈا تھا اسی کے تحت آج 370 کی دفعہ ختم کی گئی ہے، اس بارے میں لوگوں کو بتایا نہیں گیا نہ اس معاملے پر اعلی سطح پر بحث کی گئی اوراچانک اس دفعے کو منسوخ کرنے کا اعلان کردیا گیا۔'۔

اب دیکھنا یہ ہوگا کہ عالمی پیمانے پر اس دفعے کے ختم ہونے کا کیا اثر پڑتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details