اردو

urdu

ETV Bharat / state

سورت میں تارکین وطن مزدور سڑکوں پر - سورت

وزیر اعظم نریندر مودی کے لاک ڈاؤن میں 3 مئی تک توسیع کے اعلان کے بعد ہزاروں مزدور ممبئی کے باندرا اسٹیشن پر جمع ہوئے تو وہیں گجرات کے ڈائمنڈ سٹی سورت میں ایک بار پھر تارکین وطن مزدور سڑکوں اتر آئے۔

سورت میں تارکین وطن مزدور سڑکوں پر
سورت میں تارکین وطن مزدور سڑکوں پر

By

Published : Apr 15, 2020, 6:49 PM IST

لوگ اپنے گھر جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے سورت کے علاقے وڑچا میں جمع ہوگئے تھے معاملے کی اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچی پولیس لوگوں کو راضی کرنے کے لیے کوشش کرنے لگی ۔

اس تعلق سے ایک مزدور نے کہا کہ وہ اپنے گھر جانا چاہتے ہیں انہیں کھانا نہیں مل رہاہے اور مل بھی رہا ہے تو کچا کھانا ۔بھوک اور پیسے بغیر ان کا جینا دشوار ہو گیا ہے ۔ اگر گاڑی نہیں تو وہ پیدل ہی اپنے گاوں جانے کو تیار ہیں ۔

سورت میں تارکین وطن مزدور سڑکوں پر

ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے اعلان کے درمیان اتنی بڑی تعداد میں تارکین وطن کا ایک ساتھ باہر نکلنا انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے کیوں کہ سورت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ سورت میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے لومز اور کڑھائی کے کارخانے و صنعتی اکائیاں بند ہیں۔ اسی وجہ سے ، یہاں ہزاروں کاریگر بے روزگار ہوگئے ہیں۔ اور اپنے ایک بار پھر لاک ڈاون میں توسیع ہونے سے پریشان حال نظر آ رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details