اردو

urdu

ETV Bharat / state

'گجرات ماڈل میری اولین ترجیح ہوگی'

ریاست گجرات کے نو منتخب گورنر اچاریہ دیو ورت نے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت میں کہا کہ 'جس طرح میں ہماچل پردیش میں کام کرتا رہا ہوں اسی طرح گجرات میں بھی مختلف اسکیموں کو نافذ کرکے لوگوں کے فائدے کے لیے کام کرتا رہوں گا'۔

'گجرات ماڈل میری اولین ترجیح ہوگی'

By

Published : Jul 17, 2019, 12:05 AM IST


گورنر اچاریہ دیو ورت نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں وزیراعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے اس ریاست کا گورنر مقرر کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی اسی گجرات کے وزیراعلی تھے اور انہوں نے گجرات ماڈل کے لیے جس تیزی سے کام کیا تھا اور ریاست کو ملک میں ایک الگ پہچان دلائی، وزیراعظم کے طریقے پر کا م کرتے ہوئے ریاست کو ترقی کی اونچائی تک پہنچانا میری اولین ترجیح ہوگی۔

'گجرات ماڈل میری اولین ترجیح ہوگی'


گورنر نے کہا کہ 'سبھاش پالیکر پراکریتک کرشی' کا جو ماڈل گزشتہ دو تین برس میں تیار کیا گیا ہے، مجھے یقین ہے کہ وہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا اور میں بھی کسانوں کے درمیان جا کر اس اسکیم کے تحت انکو فائدہ پہنچانے کی کوشش کرتا رہوں گا۔


انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح میں ہماچل پردیش میں کام کرتا رہا ہوں ایسی طرح گجرات میں بھی مختلف اسکیموں کو نافذ کرکے لوگوں کے فائدے کے لیے کام کرتا رہوں گا

ABOUT THE AUTHOR

...view details