اردو

urdu

ETV Bharat / state

گجرات راجیہ سبھا الیکشن معاملہ پہنچا گجرات ہائی کورٹ - گجرات نیوز

آنے والے دنوں میں ہونے والے گجرات راجیہ سبھا انتخابات سے قبل گجرات ہائی کورٹ میں ایک رٹ پٹیشن داخل کی گئی ہے، جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ بناس کانٹھا کے کانگریس کے رکن اسمبلی نا تھا بھائی پٹیل کو بی جے پی حکومت پریشان کرنے والی ہے اور انہیں انتخابات کے دوران آزادانہ طور پر ووٹ ڈالنے نہیں دیں گے۔

گجرات ہائی کورٹ
گجرات ہائی کورٹ

By

Published : Mar 12, 2020, 7:18 PM IST

بنا سکانٹھا کے کانگریس کے رکن اسمبلی نا تھا بھائی پٹیل گجرات ہائی کورٹ میں دائر ایک رٹ پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی کی حکمرانی والی بی جے پی حکومت ہمیں پریشان کرکے راجیہ سبھا الیکشن کے دروان آزادانہ طور پر ہمیں ووٹ ڈالنے نہیں دے گی۔

اس معاملے پر گجرات ہائی کورٹ میں آج جسٹس جے بی پرڈی والا کی سربراہی میں ایک ڈویژن بینچ نے اس کیس کی سماعت کرنے سے انکار کر دیا۔ ایسے می‍ں گجرات ہائی کورٹ کے چیف جسٹس وکرم ناتھ کے حکم کے بعد اب اس کیس کو ایک اور جج کے سامنے رکھا جائے گا۔

ہائی کورٹ میں داخل کی گئی رٹ پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی حکومت کانگریس کے اراکین اسمبلی کو پارٹی کے خلاف سرگرمی کرنے کے لیے دباؤ پیدا کرسکتی ہے۔

بی جے پی کو مرکز اور ریاست میں اقتدار حاصل ہے، اس لیے اس کا غلط استعمال راجیہ سبھا انتخابات کو متاثر کرسکتا ہے۔

واضح رہے کہ گجرات میں 26 مارچ کو راجیہ سبھا الیکشن چار سیٹوں کے لیے ہونے والے ہیں، جس کے لئے سیاست تیز ہوچکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details