احمد آباد: ملک میں پہلی بار اربن 20 کے تحت اگلے ماہ احمدآباد میں شیرپاانسپیکشن میٹنگ کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں غیر ملکی وفد 8 فروری سے احمد آباد پہنچیں گے اور میٹنگ 9 اور 10 فروری کو منعقد ہوگی۔ اربن 20 میں غیرملکی وفد کے استقبال کے لیے مختلف پروگرام بھی منعقد کیے جائیں گے اور اجلاس میں گجرات کی ثقافت کی جھلک دکھائی جائے گی، جس میں خاص طور پر نرمد داشتکم پر مبنی رقص اور پٹھار منجیرا راس سیدی دھمال ڈانس اور مختلف راگوں پر مبنی موسیقی پرفارم کی جائے گی۔
معروف بانسری فنکار الاپ دیسائی احمداباد کے کانکریہ میں منعقد ہونے والے گالا ڈنر کے دوران پرفارم کریں گے جبکہ سابرمتی ریور فرنٹ پر مختلف راگوں پر موسیقی پیش کی جائے گی۔ اس کے ساتھ نو فروری کو راس، گربا، کچی گھوڑی اور دیوا ڈانس وغیرہ پروگرام بھی پیش کی جائیں گے۔ جی 20 بھارت کی صدارت کے حصے کے طور پر احمدآباد میں فرورری 9 اور 10 فروری کو اربن 20 شیرپاانسپیکشن کی میٹنگ کی جائےگی۔ ان کے علاوہ جولائی 2023 میں اربن 20 کی میٹنگ یونائٹیڈ سیٹیز اینڈ لوکل گورنمنٹس کے ساتھ مل کر احمدآباد کارپوریشن کے زیر اہتمام میٹنگ منعقد کی جائے گی۔