گجرات میں اب تک کورونا کے کل 238205 پازیٹو معاملے سامنے آئے ہیں۔ 24 گھنٹوں کے دوران گجرات کورونا وائرس کے 958 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
وہیں، گجرات میں کورونا کو شکست دینے والوں کی کل تعداد 222911 پر پہنچ گئی ہے۔ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1309 افراد کو ہاسپیٹل سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گجرات میں 6 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ کورونا وائرس سے اب تک ریاست میں 4254 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
فی الوقت میں گجرات میں 11040 معاملے ایکٹیو ہیں۔ ان میں سے 63 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔ وہیں، 10977 افراد کی حالت مستحکم ہے۔
گجرات میں کورونا کے 958 نئے معاملے
گجرات میں کورونا وائرس کے اب تک کل 9217823 ٹیسٹ ہوے ہیں۔
مزید پڑھیں:
محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں گجرات میں کورونا کے سب سے زیادہ معاملے احمدآباد میں195، سورت میں 123، وڈودرا میں 96، گاندھی نگر میں 19، بھاونگر میں 14، بناس کانٹھا میں 15، راجکوٹ میں 97، سریندر نگر میں 16، پاٹن میں 9، امریلی میں 11، جام نگر میں 9، مہسانہ میں 31، کچھ میں 24 معاملے درج ہوئے ہیں۔