اردو

urdu

ETV Bharat / state

سابرمتی جیل میں آٹھ قیدیوں کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت

گجرات کی اس جیل میں جن آٹھ قیدیوں کا کووڈ-19 ٹیسٹ مثبت پایا گیا ہے، ان کا جیل سے باہر کسی کے رابطے میں آنے کا کوئی رکارڈ نہیں ہے۔

سابرمتی جیل
سابرمتی جیل

By

Published : Jun 5, 2020, 4:44 PM IST

ریاست گجرات میں واقع سابرمتی سینٹرل جیل میں جب ایک قیدی نے انتظامیہ سے اسے گھر بیجے جانے کی گذارش کی، اس بیچ جیل انتظامیہ نے قتل کے اس ملزم کو گھر بھیجے جانے سے پہلے اس کا کورونا وائرس ٹیسٹ کرنا چاہا، جس کے بعد ایک کے بعد ایک قریب آٹھ افراد کا کوونا وائرس ٹیسٹ مثبت پایا گیا۔

یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ جیل میں آٹھ قیدیوں میں کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت پایا گیا ہے اور وہ بھی تب جب ان قیدیوں کا باہری دنیا سے کوئی رابطہ بھی نہیں تھا۔

سبھی آٹھ قیدیوں کا کووڈ-19 ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہیں علاج کے لیے ہسپتال داخل کرایا گیا ہے۔ ان سبھی قیدیوں میں کورونا وائرس کی کوئی بھی علامت نظر نہیں آئی ہے۔

سابر متی سینٹرل جیل کے ڈپٹی سپرینٹینڈنٹ ڈی وی رینا نے کہا 'ہم نے رینڈم سیمپلنگ کے ذریعے قیدیوں کا ٹیسٹ کیا تھا، جس کے بعد پتا چلا کے آٹھ افراد کا کووڈ-19 ٹیسٹ مثبت آیا ہے، یہ پہلی بار ہوا ہے کہ کسی قیدی کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہو'۔

انہوں نے کہا 'سبھی آٹھ قیدیوں میں کورونا وائرس کی کوئی علامت نظر نہیں آئی ہے، تاحال اب تک ہم نے 41 ٹیسٹ کیے ہیں، اسکے علاوہ قریب 100 قیدیوں کو قرنطینہ میں رکھا ہے جن پر خدشہ تھا کہ وہ مثبت کیسز کے رابطے میں آئے ہیں'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details