اردو

urdu

ETV Bharat / state

گجرات میں کورونا وائرس کے 675 نئے معاملے درج

گجرات میں کورونا وائرس کے نئے معاملے آہستہ آہستہ کم ہوتے نظر آرہے ہیں اور کورونا سے ہلاک ہونے والے مریضوں کی تعداد میں بھی واضح کمی آرہی ہے۔ ساتھ ہی کورونا سے ڈسچارج ہونے والے مریضوں کی تعداد میں بھی کافی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

ریاست گجرات میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں واضح کمی
ریاست گجرات میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں واضح کمی

By

Published : Jan 10, 2021, 1:55 PM IST

گجرات میں کورونا وائرس کے 675 نئے معاملے درج

کورونا وائرس سے اب تک گجرات میں 4300 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جس کے سبب گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 4340 کے پار پہنچ گئی ہے۔ گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جہاں 5 افراد ہلاک ہوئے ہیں تو وہیں سنیچر کے دن 24 گھنٹوں کے دوران گجرات میں کورونا وائرس کے 675 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

اس طرح ریاست گجرات میں ایک طرف اب تک جہاں کل 2 لاکھ 51 ہزار 271 پازیٹیو معاملے سامنے آئے ہیں وہیں دوسری جانب ریاست میں کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 2 لاکھ 38 ہزار 965 پر پہنچ گئی ہے۔ تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 851 افراد کو اسپتال سے ڈسچارج بھی کیا گیا ہے۔

ریاست گجرات میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں واضح کمی

واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں 7968 معاملے ایکٹیو ہے ان میں سے جہاں 59 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں وہیں 7909 افراد کی حالت مستحکم بھی ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست گجرات میں کورونا وائرس کے اب تک 1 کروڑ 1 لاکھ 1 ہزار 64 ٹیسٹ ہوئے ہیں۔

ریاست گجرات میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں واضح کمی

محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں گجرات میں کورونا کے سب سے زیادہ معاملے احمدآباد میں125، سورت میں 101، وڈودرا میں 94، گاندھی نگر میں 8، بھاؤنگر میں 3، بناس کانٹھا میں 8، راجکوٹ میں 70، پاٹن میں 4، امریلی میں 2، جام نگر میں 7، مہسانہ میں 17 جب کہ کَچھ میں 16 معاملے درج ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details