اردو

urdu

ETV Bharat / state

گجرات میں کورونا وائرس کے 410 نئے کیسز - میں گجرات میں 4665 معاملے ایکٹیو

گجرات میں کورونا وائرس کے نئے معاملے اور ہلاک شدگان کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔اسی کے ساتھ ہی اس مہلک وبا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

410 new corona cases reports in gujarat
گجرات میں کورونا وائرس کے 410 نئے کیسز

By

Published : Jan 25, 2021, 12:05 PM IST

کورونا وائرس سے اب تک گجرات میں ہلاک شدگان کی کل تعداد 4376 پر پہنچ گئی ہے۔ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔ وہیں 410 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

گجرات میں اب تک کل 259095 پازیٹیو معاملے سامنے آئے ہیں۔ جبکہ ریاست میں کورونا صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 250056 ہوگئی ہے۔ تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 702 افراد کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔

گجرات میں کورونا وائرس کے 410 نئے کیسز

واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں 4665 معاملے ایکٹیو ہے۔ ان میں سے 48 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں جب کہ 4617 افراد کی حالت مستحکم ہے۔

محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں احمدآباد میں89 سورت میں 69 وڈودرا میں 65 گاندھی نگر میں 4 بھاونگر میں 2 بناس کانٹھامیں 0 راجکوٹ میں 45 سریندر نگر میں 2 پاٹن میں 0 امریلی میں 2 جام نگر میں 3 مہسانہ میں 6 کچھ میں 10 نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details