اردو

urdu

ETV Bharat / state

گجرات میں کورونا وائرس کے 348 نئے معاملے - وڈودرا

گجرات میں کورونا وائرس کے نئے معاملے آہستہ آہستہ بڑھنے لگے ہیں۔ تاہم یہاں ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل کمی درج کی جارہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے ڈسچارج ہونے والے مریضوں کی تعداد میں بہت تیزی سے اضافہ ہوتا نظر آرہا ہے۔

گجرات میں کورونا وائرس کے 348 نئے معاملے
گجرات میں کورونا وائرس کے 348 نئے معاملے

By

Published : Feb 24, 2021, 10:12 AM IST

بھارت میں جس طرح کورونا کیسز میں اضافہ درج کیا جارہا ہے۔ اسی طرح ریاست گجرات میں گزشتہ چند روز سے کورونا کیسز میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔ کورونا وائرس سے اب تک گجرات میں 4400سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جس کے سبب گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 4406 کے پار پہنچ گئی ہے۔ گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک شخص ہلاک ہوا ہے تو وہیں 24 گھنٹوں کے دوران گجرات میں کورونا وائرس کے 348 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

گجرات میں کورونا وائرس کے 348 نئے معاملے

گجرات میں کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 2 لاکھ 61 ہزار 575 پر پہنچ گئی ہے۔ تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 294 افراد کو اسپتال سے ڈسچارج بھی کیا گیا ہے۔

گجرات میں کورونا وائرس کے 348 نئے معاملے

واضح رہے کہ فی الحال گجرات میں کورونا وائرس کے ایکٹیو مریضوں کی جملہ تعداد 1786 ہے۔ جس میں سے 31 مریض جہاں وینٹی لیٹر پر ہیں وہیں 1755 افراد کی حالت مستحکم بھی ہوئی ہے۔

گجرات میں کورونا وائرس کے 348 نئے معاملے

محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں احمدآباد میں 69، سورت میں 61، وڈودرا میں 67، گاندھی نگر میں 3، بھاؤنگر میں 2، بناس کانٹھا میں 0، راجکوٹ میں 44، سریندر نگر میں0، پاٹن میں2، امریلی میں 2، جام نگر میں 8، مہسانہ میں 2، جب کہ کَچھ میں کورونا وائرس کے 7 نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details