کورونا وائرس سے اب تک گجرات میں ہلاک شدگان کی کل تعداد 4387 پر پہنچ گئی ہے۔ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔ وہیں 323 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
ریاست میں کورونا صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 253368 ہوگئی ہے۔ تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 441 افراد کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔
گجرات میں کورونا کے 323 نئے کیسز واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں 48 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں جب کہ 3428 افراد کی حالت مستحکم ہے۔
محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں احمدآباد میں 63 سورت میں 42 وڈودرا میں 13 گاندھی نگر میں 3 بھاونگر میں 5 بناس کانٹھامیں 0 راجکوٹ میں 36 سریندر نگر میں 0 پاٹن میں 0 امریلی میں 1 جام نگر میں 1 مہسانہ میں 5 کچھ میں 8 نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔