اردو

urdu

ETV Bharat / state

Ahmedabad Serial Blasts Case احمدآباد سلسلہ وار بم دھماکہ ملزمین کی گجرات ہائی کورٹ میں درخواست - Ahmedabad Serial Blasts Case

احمدآباد سلسلے وار بم دھماکے کیس کے ملزمین نے گجرات ہائی کورٹ میں اپیل کرتے ہوئے موت کی سزا کے حکم پر روک لگانے کی درخواست کی ہے۔ Ahmedabad Serial Blasts Accused

Ahmedabad Serial Blasts Case: 2008
Ahmedabad Serial Blasts Case: 2008

By

Published : Sep 3, 2022, 12:16 PM IST

احمدآباد:2008 احمدآباد سلسلے وار بم دھماکے کے کیس کے 30 ملزمین نے گجرات ہائی کورٹ میں اپنی موت کی سزا کے حکم پر روک لگانے کی درخواست دائر کی ہے. Ahmedabad Serial Blasts Case۔اس معاملے پر جسٹس وی ایم پنچولی اور جسٹس اے پی ٹھاکر کی بینچ نے جمعہ کو اپیل کی اجازت دے دی ہے۔ دراصل 2008 میں احمد آباد اور سورت میں ہونے والے بم دھماکوں میں 56 افراد ہلاک اور 200 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔ ایسے می‍ں 2008 کے سلسلہ وار بم دھماکوں کے کیس میں سزائے موت پانے والے 38 ملزمین میں سے 30 ملزمین نے اپنی سزا کو چیلنج کرتے ہوئے گجرات ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ 2008 Serial Bomb Blast Accused Petition in Gujarat High Court

یہ بھی پڑھیں:

ملزمین نے درخواست میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ حالات کی بنیاد پر کیس میں سزائے موت نہیں دی جاسکتی ہے۔ اس معاملے پر جسٹس وی ایم پنچولی اور جسٹس اے پی ٹھاکر کی بینچ نے جمعہ کو اپیل کی اجازت دے دی ہے۔ اس معاملے میں دفاع کے وکیل ایم ایم شیخ اور خالد شیخ کے ذریعے ملزمین نے اپنی درخواست داخل کی ہے۔ گجرات کورٹ میں دائر درخواست میں مجرموں نے سزا اور موت کی سزا کے حکم پر روک لگانے کی درخواست کی ہے۔ گجرات ہائی کورٹ نے اس درخواست کو مسترد کرتے ہوئے ان سے علیحدہ درخواست دائر کرنے کو کہا ہے۔ Petition of 2008 blasts accused in Gujarat HC

واضح رہے کہ یہ معاملہ 26 جولائی 2008 کو احمد آباد اور سورت والے سلسلہ وار بم دھماکوں سے متعلق ہے جس میں فروری میں خصوصی عدالت نے بم دھماکوں کو انجام دینے والے 38 ملزمین کو موت کی سزا اور ان میں دیگر 11 کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ ان دھماکوں میں 56 افراد ہلاک اور 200 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details