اردو

urdu

ETV Bharat / state

گجرات: کورونا وائرس کے 1514 نئے معاملے - کورونا وائرس

گجرات میں کورونا وائرس کے 1514 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ کورونا وائرس سے اب تک گجرات میں 4000 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

گجرات: کورونا وائرس کے 1514 نئے معاملے
گجرات: کورونا وائرس کے 1514 نئے معاملے

By

Published : Dec 6, 2020, 2:21 PM IST

گجرات میں کورونا وائرس کا قہر مسلسل جاری ہے۔ ساتھ ہی کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں بھی بہت تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

اس کے ساتھ ہی گجرات میں ہر روز کورونا وائرس کے 1500 سے زائد نئے معاملے درج کیے جا رہے ہیں۔

کورونا وائرس سے اب تک گجرات میں 4000 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جس کے بعد گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 4064 پر پہنچ گئی ہے۔

ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15 افراد ہلاک ہوئے ہیں، تو وہیں 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں کورونا وائرس کے اب تک کے سب سے زیادہ 1514 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

گجرات: کورونا وائرس کے 1514 نئے معاملے

گجرات میں اب تک کل 217333 مثبت معاملے سامنے آئے ہیں، جبکہ گجرات میں کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 198527 پر پہنچ گئی ہے۔

تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1535 افراد کو اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں 14742 معاملے ایکٹیو ہیں۔ ان میں سے 90 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔ تو وہیں 14652 افراد کی حالت مستحکم ہے۔

گجرات میں کورونا وائرس کے اب تک 8172380 ٹیسٹ ہوے ہیں۔

محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں گجرات میں کورونا کے سب سے زیادہ معاملے اس طرح ہیں۔۔۔

احمدآباد میں296

سورت میں 202

وڈودرا میں 137

گاندھی نگر میں 30

بھاونگر میں 3

بناس کانٹھا میں 37

راجکوٹ میں 101

سریندر نگر میں 24

پاٹن میں 37

امریلی میں 22

جام نگر میں 17

مہسانہ میں 73 اور کچھ علاقوں میں 25 معاملے درج کیے گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details