کورونا وائرس سے اب تک گجرات میں 3384 اموات ہوئی ہیں جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وبا سے 14 مریض فوت ہوئے ہیں۔
ریاست گجرات میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1408 نئے کیسز ریکارڈ کئے گئے جبکہ کورونا مریضوں کی کل ایک لاکھ 28 ہزار 949 تک پہنچ گئی ہے وہیں دوسری جانب وبا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔
ریاست میں اب تک ایک لاکھ 9 ہزار 211 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1510 افراد کو صحتیابی کے بعد مختلف ہسپتالوں سے ڈسچارج کردیا گیا۔
فی الوقت گجرات میں 16 ہزار 354 کورونا مریض زیرعلاج ہیں۔ 89 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں ان کی حالت نازک ہے جبکہ 16265 مریضوں کی حالت مستحکم ہے۔
ریاست میں اب تک 40 لاکھ 48 ہزار 274 کورونا ٹسٹ کئے گئے۔ محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران سور ت میں176، احمدآباد میں 156، وڈودرا میں 91، گاندھی نگر میں 23، بھاونگر میں 13، بناس کانٹھا میں 44، راج کوٹ میں 102، سریندرنگر میں 20، پاٹن میں 33، امریلی میں 28، جام نگر میں 91، اور مہسانہ میں 49 اور کچھ میں 33 نئے مثبت کیسز پائے گئے۔