گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریاست گجرات میں کورونا کے 1404 نئے کیسز کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 134623 ہوگئی ہے۔
ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12 افراد اس مہلک وبا سے ہلاک ہوئے ہیں جس سے ہلاک شدگان کی تعداد 3431 ہوگئی ہے وہیں اس وبا سے 1336 افراد شفایاب ہوئے ہیں، جس سے صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد 114476 ہوگئی ہے۔
گجرات میں کورونا وائرس کے 1404 نئے کیسز واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں 16716 معاملے ایکٹیو ہے ان میں سے 91 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں وہیں 16625 افراد کی حالت مستحکم ہے۔
گجرات میں کورونا وائرس کے اب تک 4293724 ٹیسٹ ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں گجرات میں کورونا کے سب سے زیادہ معاملے سورت میں 176 احمدآباد میں 180 وڈودرا میں 102 گاندھی نگر میں 22 بھاونگر میں 16 بناس کانٹھا میں 35 راج کوٹ میں 106 سریندر نگر میں 29 پاٹن میں 26 امریلی میں 27 جام نگر میں 73 اور مہسانہ میں 43 ،کچھ میں 37 معاملے درج ہوئے ہیں۔