پولیس نے بتایا ہے کہ کرونا انفیکشن سے متاثر قیدی کے رابطہ میں آنے کے بعد کرونا جانچ میں دو پولیس اہلکاروں اور ایک قیدی میں اس وائرس کے انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے۔
سابرمتی جیل کے مزید دو پولس اہلکاروں سمیت 16 افراد کورونا سے متاثر
گجرات کے احمدآباد کے سابرمتی سینٹرل جیل میں اتوار کو دو پولس اہلکاروں اورایک قیدی میں کروناوائرس (کووڈ۔19) کےانفیکشن پائے جانے کے بعد اس جیل میں کورونا سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 16 ہوگئی ہے۔
سابرمتی جیل کے مزید دو پولس اہلکاروں سمیت 16 افراد کرونا سے متاثر
قیدی کا سول اسپتال میں اورپولس اہلکاروں کا سمرس ہاسٹل کے کووڈ سینٹر میں علاج کیا جارہا ہے۔
اس سے پہلے چھ مئی کو سابرمتی سینٹرل جیل کے کرونا سے متاثر دو پولس اہلکاروں کو نگر نگم کے سردار ولبھ بھائی پٹیل (ایس وی پی)اسپتال میں جبکہ کرونا سے متاثر چار قیدیوں کو اسی دن اور پانچ قیدیوں کو یکم مئی کو اور دو قیدیوں کو 28 اپریل کو سول لائن اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا۔