گجرات میں کورونا وائرس کی کل تعداد ایک لاکھ کو تجاوز کر چکی ہے۔ ریاست میں کورونا کیسز کے ساتھ ساتھ کورونا سے مرنے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
کورونا وائرس سے اب تک گجرات میں 3 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جس کے سبب گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 3108 پر پہنچ گئی ہے۔
تو وہیں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 1335 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
ریاست میں اب تک کل 104341 پازیٹو معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی کل تعداد 84758 سے زائد ہیں۔
جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1218 افراد ہسپتال سے فارغ کر دیے گئے ہیں۔