اردو

urdu

ETV Bharat / state

گجرات میں کورونا وائرس کے 1295 نئے کیسز - گجرات کی خبریں

ریاست گجرات میں کورونا وائرس کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، وہیں ہلاک شدگان کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

گجرات میں کورونا وائرس کے 1295 نئے کیسز
گجرات میں کورونا وائرس کے 1295 نئے کیسز

By

Published : Sep 9, 2020, 10:32 AM IST

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریاست گجرات میں کورونا کے 1295 نئے کیسز کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 106966 ہوگئی ہے۔

ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 13 افراد اس مہلک وبا سے ہلاک ہوئے ہیں جس سے ہلاک شدگان کی تعداد 3136 ہوگئی ہے وہیں اس وبا سے 1445 شفایاب ہوئے ہیں، جس سے صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد 87479 ہوگئی ہے۔

گجرات میں کورونا وائرس کے 1295 نئے کیسز

واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں 16351معاملے ایکٹیو ہے ان میں سے 82مریض وینٹی لیٹر پر ہیں وہیں 16269 افراد کی حالت مستحکم ہے۔

گجرات میں کورونا وائرس کے اب تک 2925447 ٹیسٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں گجرات میں کورونا کے سب سے زیادہ معاملے سورت میں177 احمدآباد میں 148 وڈودرا میں 84 گاندھی نگر میں 20 بھاونگر میں 26بناس کانٹھا میں 22 راج کوٹ میں 98 سریندر نگر میں 15 پاٹن میں28 امریلی میں 29جام نگر میں 83 اور مہسانہ میں 23 ،کچھ میں 32 معاملے درج ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details