ریاست گجرات میں کورونا کے معاملے آہستہ آہستہ کم ہوتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے ہلاک ہونے والے معاملے بھی کم ہو رہے ہیں، اور ڈسچارج ہونے والے مریضوں کی تعداد میں بہت تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
گجرات میں کورونا کے 1185 نئے کیسز خیال رہے کہ کورونا وائرس سے اب تک گجرات میں 3600 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جس کے سبب گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 3609 ہوگئی ہے۔
گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 افراد ہلاک ہوئے ہیں تو وہیں 24 گھنٹوں کے دوران گجرات کورونا وائرس کے اب تک کے سب سے زیادہ 1185 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا سلسلہ اب بھی جاری ہے گجرات میں اب تک کل 156283 پازیٹو معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ گجرات میں کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 137870 ہوگئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1329 افراد کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔
گجرات میں کورونا کے 1185 نئے کیسز واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں 14894معاملے ایکٹیو کیسز ہیں ان میں سے 86 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں وہیں 14718 افراد کی حالت مستحکم ہے۔
گجرات میں کورونا وائرس کے اب تک 5216885 ٹیسٹ ہوئے ہیں۔
گجرات میں 1185 نئے کیسز درج ہوئے ہیں محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں گجرات میں کورونا کے سب سے زیادہ معاملے سور ت میں176 احمدآباد میں 168 وڈودرا میں 77 گاندھی نگر میں 19 بھاونگر میں 15 بناس کانٹھا میں 22 راجکوٹ میں 75 سریندر نگر میں 18 پاٹن میں 23 امریلی میں 24 جام نگر میں 59 مہسانہ میں 33 اور کَچھ میں 31 معاملے درج ہوئے ہیں۔