گجرات میں کورونا وائرس کا قہر مسلسل جاری ہے۔ ساتھ ہی کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں بھی بہت تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
گجرات: کورونا وائرس کے 1160 نئے معاملے کورونا وائرس سے اب تک گجرات میں 4100 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جس کے بعد گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 4203 پر پہنچ گئی ہے۔
ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 افراد ہلاک ہوئے ہیں، تو وہیں 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں کورونا وائرس کے اب تک کے سب سے زیادہ 1160 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
گجرات میں اب تک کل 231073 مثبت معاملے سامنے آئے ہیں، جبکہ گجرات میں کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 214223 پر پہنچ گئی ہے۔ تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1284 افراد کو ہوسپیٹل سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں 12647 معاملے ایکٹیو ہے ان میں سے 67 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں وہیں 12580 افراد کی حالت مستحکم ہے۔
گجرات میں کورونا وائرس کے اب تک 8835130 ٹیسٹ ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں گجرات میں کورونا کے سب سے زیادہ معاملے اس طرح ہیں۔:
- احمدآباد میں230
- سورت میں 142
- وڈودرا میں 107
- گاندھی نگر میں 32
- بھاونگر میں20
- بناس کانٹھا میں 33
- راجکوٹ میں 104
- سریندر نگر میں 15
- پاٹن میں 10
- امریلی میں 18
- جام نگر میں 9
مہسانہ میں 44 اور کچھ علاقوں سے 19 معاملے درج کیے گئے ہیں۔