گجرات میں کورونا کیسز کے ساتھ ساتھ کورونا سے ہلاکتوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کورونا وائرس سے اب تک گجرات میں 2700 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جس کے سبب گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 2715 پر پہنچ گئی ہیں۔ گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18 افراد ہلاک ہوئے ہیں تو وہیں 24 گھنٹوں کے دوران گجرات میں کورونا کے 1152 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
تو وہیں ریاست میں اب تک کل کورونا کے 74390 کیسز ہو گئے ہیں جبکہ کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 57393 ہے۔
گجرات میں کورونا وائرس کے 1152 نئے کیسز - گجرات میں کورونا وائرس کے معاملے
گجرات میں کورونا وائرس کے معاملے کم ہونے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ ایسے میں گجرات میں کورونا کیسز کی کل تعداد 73 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
گجرات میں کورونا وائرس کے 1152 نئے کیسز
ساتھ ہی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 977 افراد کو اسپتال سے ڈسچارج کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں 14282 فعال کیسز میں سے 75 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔ تو وہیں 14206 افراد کی حالت مستحکم ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں گجرات میں کورونا کے معاملے حسب ذیل ہیں:
- سور ت میں 195
- احمدآباد میں 147
- وڈودرا میں 93
- گاندھی نگر میں 14
- بھاونگر میں 35
- بناس کانٹھا میں 8
- راج کوٹ میں 59
- سریندر نگر میں 27
- پاٹن میں 10
- امریلی میں 35
- جام نگر میں 34
- مہسانہ میں 32
- کچھ میں 27