ریاست میں اب تک کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5494 ہوگئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 117 افرد ہلاک ہوئے ہیں، جب کہ کورونا کے 11403 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4179 افراد ہسپتال سے ڈسچارج ہوئے ہیں، وہیں گجرات میں کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 341624 پر پہنچ گئی ہے۔
گجرات میں کورونا وائرس کے 11403 نئے معاملے
ریاست گجرات میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے،وہیں ہلاک شدگان کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔
گجرات میں کورونا وائرس کے 11403 نئے معاملے
واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں کورونا وائرس کے کل ایکٹیو مریضوں کی تعداد 68754 ہے جس میں سے 341 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں وہیں 67413 افراد کی حالت مستحکم ہے۔
محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں احمدآباد میں 4207 سورت میں 1879 وڈودرا میں 426 گاندھی نگر میں 138 بھاونگر میں 124 بناس کانٹھا میں 195 راجکوٹ میں 663 سریندر نگر میں 98 پاٹن میں 145 امریلی میں 93جام نگر میں 279 مہسانہ میں 418 کچھ میں 124 نئے معاملات درج کیے گئے ہیں۔