گجرات میں کورونا وائرس کے معاملوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ کئی دنوں سے کورونا کے معاملے روزانہ ایک ہزار سے زائد درج کیے جا رہے ہیں۔ تو وہیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گجرات میں 1052 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ تاہم اس دوران 22 افراد کورونا کی وجہ سے اس ہلاک ہوئے ہیں نیز 1015 لوگوں کو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔
ساتھ ہی احمد آباد میں کورونا کے معاملے شروعات سے ہی تیزی سے بڑھتا جا رہا ہے تھا۔ جو اب آہستہ آہستہ کم ہوتا دکھائی دے رہا ہے تو دوسری جانب سورت میں کورونا معاملے میں بھی اضافہ ہو ہے۔
واضح رہے کہ گجرات میں جب سے ان لاک شروع ہوا ہے تب سے کورونا وائرس کے کیسز میں ہر روز ریکارڈ توڑ اضافہ ہو رہا ہے اور اب ہر دن ایک ہزار سے زائد نئے معاملے سامنے آ رہے ہیں۔