اردو

urdu

ETV Bharat / state

Zojila Pass Closed For Traffic اس بار زوجیلا پاس ریکارڈ وقت تک ٹریفک کیلئے کھلا رہا - بیکن نے تاریخ رقم کی

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے پیش نظر حکام نے زوجیلا پاس پر ہفتے سے ٹریفک کی نقل و حمل بند کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ زوجیلا پاس پر امسال پہلی بار سرما کے دوران 6 جنوری تک ٹریفک کی نقل و حمل جاری رہی جو ایک ریکارڈ رہا پچھلے سال روجیلا 5 جنوری تک کھلا رہا۔Zojila Pass Closed For Traffic

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Jan 6, 2023, 9:44 PM IST

اس بار زوجیلا پاس ریکارڈ وقت تک ٹریفک کیلئے کھلا رہا

گاندربل:لداخ دنیا کے چند ایسے مقامات میں ہوگا جس کا زمینی رابطہ بیرونی دنیا سے ہر برس نومبر سے مئی تک منقطع ہوتا ہے۔ لداخ کو سرینگر سے جوڑنے والی قومی شاہراہ عوام اور فوج دونوں کیلئے بے حد ضروری ہے۔ اس شاہراہ پر زوجیلا پاس کا مقام اہم اور حساس ہے۔ 11 ہزار سے زائد فٹ اونچے اس پاس پر موسم سرما میں 25 فٹ برف جم جاتی ہے جس سے یہ پاس چھ ماہ کے لئے بند کیا جاتا ہے۔ سنہ 2013 میں زوجیلا پاس کے نیچے 14 کلو میٹر ٹنل بنانے کے منصوبہ بنایا گیا تھا، جس کا کام اس سال مکمل ہونے کی توقع ہے۔Srinagar Ladakh road

بارڈر روڈ آرگنائزیشن (بی آر او) نے تاریخ قائم کرتے ہوئے زوجیلا درّہ کو جنوری کے 6 تاریخ تک آمدورفت کیلئے کھلا رکھنے میں کامیابی حاصل کی۔ اس سے پہلے پچھلے سال بی آر او نے اس پاس کو 5 جنوری تک ٹریفک تک کھلا رکھا ہے۔ BRO creates history For Opened Zojila Pass For long Time

زوجیلا پاس کا توسیعی افتتاح بی آر او نے پہلی بار 2020 میں شمالی سرحدوں کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا تھا اور اس کے بعد اسے 2021 اور 2022 میں بھی جاری رکھا گیا ہے۔ بی آر او نے اس شاہراہ کو سرما میں ٹریفک کے لیے کھلا رکھنے کے لیے جدید مشنریجن میں چار جدید ترین اسنو کٹر بھی موجود ہے تعینات کی ہے۔

بیکن اس شاہراہ پر برف صاف کرنے کے لیے روٹ گائیڈنس اور نیوی گیشن سسٹم ٹیکنالوجی کا استعمال کرتی ہے تاکہ برف صاف کرنے کی کارروائیوں کے دوران کارکردگی اور حفاظت کو بڑھایا جا سکے۔گزشتہ دو تین دنوں میں سرینگر – لیہہ قومی شاہراہ کے زوجیلا پاس پر سخت سردی سے سڑک میں زیادہ پھسلن پیدا ہوگئی ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حرکت میں کافی دشواری پیش آئی۔

مزید پڑھیں:Snow Avalanche In Zojilla Pass سرینگر لداخ قومی شاہراہ پر آبہ متھ کے قریب برفانی تودا گرا

پروجیکٹ یکن کے عملہ نے خراب موسمی حالات کے باوجود پاس کو جنوری کی 6 تاریخ تک کھلا رکھنے میں کافی مشقت کی ہے ۔ دن اور رات مختلف مقامات پر تعینات چھ ٹیموں نے 2022 کے موسم سرما کے آغاز کے بعد سے انتہائی مشکل حالات میں سڑک کو کھلا رکھنے کے لیے چوبیس گھنٹوں تک کام کیا۔ زوجیلا پاس کو طویل عرصے تک کھلا رکھنے کی بی آر او کی کوششوں کو سول انتظامیہ کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر اور یو ٹی لداخ کی مقامی آبادی نے بھی سراہا ہے۔

بتادیں کہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے پیش نظر حکام نے زوجیلا پاس پر ہفتے سے ٹریفک کی نقل و حمل بند کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ زوجیلا پاس پر امسال پہلی بار سرما کے دوران 6 جنوری تک ٹریفک کی نقل و حمل جاری رہی جو ایک ریکارڈ رہا پچھلے سال زوجیلا 5 جنوری تک کھلا رہا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details