گاندربل 6.5 کلومیٹر کے زیڈ موڑ سرنگ پروجیکٹ کے دو سرنگوں میں سے ایک پر پیش رفت کے تحت گگنگیر کے مقام پر ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں زیڈ موڑ سرنگ کی اسکیپ ٹنل کو دونوں جانب سے ملایا گیا۔
ایگزیکٹو پروجیکٹ ڈائریکٹر گورجیت کمبو اس پیش رفت کے لئے رسمی کارروائی این ایچ آئی ڈی سی ایل کے ریجنل آفس سرینگر کے ایگزیکٹو پروجیکٹ ڈائریکٹر گورجیت کمبو نے کی۔
اس موقع پر کمبو نے ایک اور کامیابی پر ٹنل بنانے والے کمپنی آپکو انفریٹک کی کوششوں کو سراہتے ہوئے سونمرگ کے لوگوں اور ضلعی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے اس موقع پر یقین دہانی کرائی کہ مرکزی سرنگ کی پیشرفت بھی مقررہ میعاد میں ہی مکمل ہوگی۔
کمبو نے کہا جوں ہی یہ ٹنل مکمل ہوگی تو سیاحتی مقام سونمرگ سالوں سال کے لیے کُھلا رہے گا اور یہاں سیاحوں کے ساتھ ساتھ باقی لوگ بھی سفر کریں گے۔