مقامی لوگوں کے مطابق اتوار کو صبح دس بجے کے قریب گاؤں میں اچانک افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا جب ایک پاگل کتے نے خاتون سمیت سات افراد پر حملہ کرکے انہیں زخمی کردیا۔
گاندربل میں آوارہ کتوں کا حملہ، خاتون سمیت 7 افراد زخمی زخمیوں کو ٹراما ہسپتال کنگن پہنچایا گیا جہاں 35 سالہ خاتون مبینہ کو میڈیکل انسٹی ٹیوٹ صورہ منتقل کردیا گیا۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔
دوسری جانب آوارہ اور پاگل کتوں کے کاٹنے کی وجہ سے مختلف علاقوں میں تا حال خوف و ہراس بدستور برقرار ہے۔ شہری اور دیہی علاقوں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ آوراہ کتوں کی بھر مار سے کتوں کے کاٹنے کے واقعات مسلسل بڑھ رہے ہیں مگر ضلعی انتظامیہ تا حال خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔