اردو

urdu

ETV Bharat / state

Disease damages Crops :تربوز کی فصل کو نامعلوم بیماری سے نقصان

تحصیل واکورہ کے درجنوں علاقوں ززنہ، بادام پورہ، بٹہ وینہ ،واکورہ سمیت دیگر علاقوں میں سینکڑوں کنال اراضی پر بڑے پیمانے پر تربوز کے فصل کی کاشت کی جاتی ہے۔Disease damages Crops

تربوزوں کی فصل کو نامعلوم بیماری لاحق، کسان پریشان
تربوزوں کی فصل کو نامعلوم بیماری لاحق، کسان پریشان

By

Published : Jul 19, 2022, 10:38 AM IST

گاندربل : جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے تحصیل واکورہ کے متعد د علاقوں میں تربوز کی فصل نامعلوم بیماری سے متاثر ہونے کے سبب لاکھوں روپے فصل تباہی کے دہانے پر ہے، اور کسانوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ تحصیل واکورہ کے درجنوں علاقوں ززنہ، بادام پورہ، بٹہ وینہ ،واکورہ سمیت دیگر علاقوں میں سینکڑوں کنال اراضی پر بڑے پیمانے پر تربوز کی فصل کی کاشت کی جاتی ہے جس سے کسانوں میں خاطر خواہ آمدنی ہوتی ہے، تاہم رواں سال بدقسمتی سے جن علاقوں میں تربوز کی فصل کی کاشت کی گئی ہے ان میں نامعلوم مہلک بیماری پھیلنے سے تربوز کی فصل متاثر ہوئی ہے، جس وجہ سے کسانوں میں زبردست تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔Disease damages Crops

مذکورہ علاقے کے کسانوں نے اگرچہ محکمہ زراعت کے اعلی حکام سے رابطہ کر کے اس نامعلوم بیماری کی جانب توجہ مبذول کرائی تھی لیکن محکمہ نے اس جانب سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا جس کی وجہ سے کسانوں میں غصہ اور مایوسی چھاگئی ہے۔

مقامی کسانوں نے بتایا کہ (کشمیر میں زرعی یونیورسٹی کشمیر اور زرعی علمی مرکز) کرشی وگیان کیندرجیسے ادارے موجود ہیں جن کا کام یہ ہے کہ موسمی تبدیلی اور حالات کے مطابق زمینداروں، کسانوں اور کاشتکاروں کو معقول جانکاری اور مشورے کرنے ہوتے ہیں لیکن بدقسمتی سے دونوں اداروں کے حکام کی لاپرواہی اور غفلت شعاری کی وجہ سے لاکھوں روپے مالیت کی فصل تباہ ہوکر رہ جاتی ہے۔Watermelon farmers in distress

انہوں نے کہا کہ ’ہم موجودہ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر ماہرین پر مشتمل ٹیموں کو روانہ کرے تاکہ تربوز سمیت دیگر فصل کو مکمل طور پر تباہ ہونے سے بچایا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں : Erratic weather badly affected Crops: خراب موسمی حالات سےباغبانی و زرعی پیداوار بری طرح متاثر




ABOUT THE AUTHOR

...view details