اردو

urdu

By

Published : Oct 5, 2022, 4:14 PM IST

Updated : Oct 5, 2022, 4:36 PM IST

ETV Bharat / state

Kheer Bhawani Temple نوراتری کے موقع پر سیاحوں نے کھیر بھوانی مندر میں پوجا کی

گاندربل میں واقع کھیر بھوانی مندر میں کشمیری پنڈت اور دیگر ریاستوں سے آئے سیاحوں نے نوراتری کے موقع پر پوجا کی۔ Kheer Bhawani Temple

Breaking News

گاندربل: جموں وکشمیر کے ضلع گاندربل کی کھیر بھوانی مندر میں نوراتری کے دنوں میں کشمیری پنڈتوں کا کافی رش ہوا کرتا تھا۔تاہم کشمیری پنڈتوں کے ہجرت کے بعد یہاں کم ہی تعداد میں لوگ نظر آتے ہیں۔

سیاحوں نے کھیر بھوانی مندر میں پوجا کی

نوراتری کے ایام میں صبح و شام کھیر بھوانی مندر میں پوجا پاٹ ہورہی ہے، جس میں کشمیری پنڈت، سی آر پی ایف کے جوانوں سمیت سیاح یہاں آرہے ہیں اور اس پوجا پاٹ میں شریک ہوکر کشمیر میں امن و امان کے لیے دعائیں کررہے ہیں۔ اس سلسلے میں مندر میں موجود پجاری اور مندر کے منیجر نے نوراتری کے سلسلے میں تفصیلی بات چیت کی۔

اس دوران بنگال کی ایک فیملی جو اب ممبئی میں رہائش پذیر ہیں، نے مندر میں آکر پوجا اور کہا کہ ہم پہلی مرتبہ اس مندر میں درشن کے لیے آئے ہیں اور واقعی میں مندر میں آکر ہمیں لگا کہ ہم لوگ کافی خوش قسمت ہیں جو ہمیں ماتا کے درشن نصیب ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ اگرچہ کشمیر کے بارے میں کافی کچھ سننے میں آیا تھا، لیکن یہاں آکر لگا کہ اگر مہمان نوازی سیکھنا ہے تو کشمیریوں سے سکیھیں ۔ Kheer Bhawani Temple

یہ بھی پڑھیں : PK Pole Visit Kheer Bhawani Temple: صوبائی کمشنر کشمیر نے کھیر بھوانی مندر میں کیے گئے انتظامات کا لیا جائزہ

Last Updated : Oct 5, 2022, 4:36 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details