اردو

urdu

ETV Bharat / state

Har Ghar Tiranga Campaign: گاندربل کے چھتر گل میں سرپنچوں اور پنچوں کی ترنگا ریلی - ضلع گاندربل میں چھتر گل کے علاقے

آزادی کا امرت مہوتسو پروگرام کے تحت مرکزی حکومت نے 13 اگست سے 15 اگست تک ہر گھر ترنگا مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ Har Ghar Tiranga

گاندربل کے چھتر گل میں سرپنچوں اور پنچوں کی ترنگا ریلی
گاندربل کے چھتر گل میں سرپنچوں اور پنچوں کی ترنگا ریلی

By

Published : Aug 9, 2022, 5:08 PM IST

گاندربل:جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں چھتر گل کے علاقے میں سرپنچ و پنچوں نے ترنگا ریلی نکالی، اس ریلی میں علاقے کے بزرگ، بچے اور نوجوانوں نے شرکت کی۔ Har Ghar Tiranga Campaign

گاندربل کے چھتر گل میں سرپنچوں اور پنچوں کی ترنگا ریلی

اس موقع پر علاقے کے سرپنچ عطا محمد نے بتایا کہ اگر حکومت کی طرف سے یہ پروگرام نہ کیا جاتا، لیکن ہم تب بھی یہ پروگرام کرنے کےلئے تیار تھے کیونکہ ہم دیش سے پیار کرنے والے لوگ ہیں اور دیش سے بے پناہ محبت کرتے ہیں جبکہ ترنگا ہمیں جان سے پیارا ہے۔ عطا محمد نے فاروق عبداللہ اور محبوبہ مفتی کے بارے میں کہا ہے کہ وہ لوگ ہر گھر ترنگا کو لے کر سیاست کر رہے ہیں جو کہ برداشت سے باہر ہے۔

انہوں نے ان دونوں لیڈروں کے بارے میں کہا کہ کیا یہ لوگ ترنگے کو سلیوٹ نہیں کرتے تھے، کیا یہ لوگ اپنی گاڑیوں اور گھروں پر ترنگا نہیں لہراتے تھے؟ انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ محبوبہ مفتی یہ تک کہہ گئی تھی کہ کشمیر میں ترنگے کو اٹھانے والا کوئی نہیں ہوگا لیکن آج ماحول اس کے برعکس ہے اور ہر ایک ترنگے سے پیار کرتا ہے، جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا آپکو کوئی ڈر نہیں لگتا ہے تو انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ ترنگے سے محبت کرتے آئے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہم دل اور زبان ہمیشہ ایک رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ آزادی کا امرت مہوتسو پروگرام کے تحت مرکزی حکومت نے 13 اگست سے 15 اگست تک ہر گھر ترنگا مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ Har Ghar Tiranga اس مہم کے تحت ایک ہفتے تک ملک بھر میں 72 کروڑ ترنگا لہرائے جانے کا منصوبہ ہے۔ اس مہم کو کامیاب بنانے کے حوالے سے حکومتی سطح سمیت مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کی جانب سے ریلیز اور آگاہی پروگرامز کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Har Ghar Tiranga Campaign: شوپیاں میں طلباء کے لئے خصوصی آگاہی پروگرام کا انعقاد

ABOUT THE AUTHOR

...view details