گاندربل:اپنی ڈیوٹی کے دوران قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کی غرض سے منعقدہ دس روزہ میلہ کا اختتام ہوا۔ میلہ کے دوران جموں و کشمیر پولیس کے زیر اہتمام کئی پروگرامز کا انعقاد عمل میں لایا گیا جن میں کئی کھیل مقابلوں کا بھی اہتمام عمل میں لایا گیا۔ میلہ کے اختتامی روز والی بال اور منی میراتھن کا اہتمام کیا گیا۔ Ganderbal Police organized Mini marathon
Ten Days Long Festival Concludes گاندربل پولیس کے زیراہتمام ثقافتی میلہ اختتام پذیر - پولیس اہلکاروں کی یاد میں منعقدہ میلہ
جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے ڈیوٹی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس اہلکاروں کی یاد میں منعقدہ میلہ کا اختتام۔ Kashmir Police festival Concludes
گاندربل پولیس کے زیر اہتمام ثقافتی، کھیل میلہ اختتام پذیر
گاندربل پولیس کی جانب سے کھیل مقابلوں میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو اعزازات سے نوازا گیا۔ پولیس انتظامیہ کے مطابق آخری روز منعقدہ منی میراتھن میں سو سے زائد طلبہ نے شرکت کی۔ کھیل مقابلوں میں شریک طلبہ نے گاندربل پولیس کی کاوشوں کی سراہنا کرتے ہوئے مستقبل میں بھی اس طرح کے مزید مقابلوں کا اہتمام کیے جانے کی اپیل کی۔
مزید پڑھیں:Programme on Vigilance Awareness ویجیلنس بیداری ہفتہ کی نسبت سے بڈگام میں تقربیب منعقد