گاندربل کے قصبہ لار بلاک میں محکمہ شیپ ہسبنڈری کی جانب منعقدہ یک روزہ تربیتی پروگرام میں علاقہ کے درجنوں بھیڑ پالنے والے کاشتکاروں نے شرکت کی۔
اس موقع پر کاشتکاروں کو جدید طریقے سے بھیڑ پالنے کی تربیت دی گئی۔ اس تربیتی پروگرام کو منعقد کرنے پر کاشتکاروں نے محکمہ شیپ اینڈ ہسبنڈری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرام وقتاً فوقتاً منعقد ہوتے رہنا چاہیے۔
بیداری پروگرام میں محکمہ کے ڈاکٹرز کے علاوہ 'شیر کشمیر ایگریکلچر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی' کے سائنسدانوں نے بھی حصہ لیا اور بھیڑ پالنے والے کاشتکاروں کو جانکاری دیتے ہوئے مختلف اسکیموں سے استفادہ کرنے کا مشورہ دیا۔