سرینگر:بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان اپنی نئی فلم "ڈنکی" کی شوٹنگ کے لیے کشمیر آئے ہوئے ہے۔ بالی ووڈ اداکار سونہ مرگ میں ایک گانے کی شوٹنگ کے لیے آئے ہوئے ہے۔فلم کا عملہ پہلے ہی سونمرگ پہنچ چکا ہے جہاں سپر اسٹار گنیش اچاریہ کے کوریوگرافی کردہ گانے کے لیے ایک سیکونس کی شوٹنگ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق فلم ڈنکی کے ہدایت کار راج کمار ہیرانی اور ان کی پروڈکشن ٹیم نے گزشتہ ہفتہ گاندربل ضلع کے سونہ مرگ علاقہ کا دورہ کیا تھا۔بالی ووڈ کے کشمیر آنے سے مقامی لوگ اور ہوٹلرز بہت خوش نظر آرہے ہے۔ہوٹلرز کے مطابق کشمیر میں بالی ووڈ کا آنا ایک خوش آئندہ قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ فلوموں کے لیے ہوٹلرز نے تمام سہولیات کے ساتھ نیا انفراسٹرکچر بنایا ہے تاکہ یہاں فلم اندسٹری کے لوگ فلموں کی شوٹنگ اچھت طریقت سے کر سکے۔