اردو

urdu

ETV Bharat / state

سندھ نالہ میں ڈوبے نوجوان کی تلاش تیسرے روز بھی جاری - گاندربل

بتایا جا رہا ہے کہ 'تین نوجوان تفریح کے لیے کنگن پارک میں آئے تھے جہاں وہ شدت کی گرمی سے راحت پانے کے لیے پاس کی کنال میں نہانے کے لیے چلے گئے اور ان میں سے دو نوجوان ڈوب گئے۔

Slug search operations for drowned youth continues on 3rd day in sindhu river
سندھ نالہ میں ڈوبے نوجوان کی تلاش تیسرے روز بھی جاری

By

Published : Jul 7, 2020, 4:04 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے نالہ سندھ میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش کو تیسرے روز بھی ڈھونڈنے کی کوشش جاری ہے، مقامی نوجوان، پولیس، ایس ڈی آر ایف، اور فائر ایمرجنسی سروس کا عملہ کوشش کا حصہ۔

سندھ نالہ میں ڈوبے نوجوان کی تلاش تیسرے روز بھی جاری

خیال رہے کہ دارالحکومت سرینگر سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان اتوار کی روز نہاتے ہوئے پانی میں ڈوب گئے تھے جسکے بعد ان کو بازیاب کرنے کی کوشش شروع کی گئی اور پیر کی صبح ایک نوجوان زاہد فاروق کی لاش کو تلاش کر لیا گیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ 'تین نوجوان تفریح کے لیے کنگن پارک میں آئے تھے جہاں وہ شدت کی گرمی سے راحت پانے کے لیے پاس کی کنال میں نہانے کے لیے چلے گئے اور ان میں سے دو نوجوان ڈوب گئے۔

واضح رہے کہ اس مقام پر اس سے پہلے بھی ایسے کئی حادثے ہوئے ہیں جس میں کئی نوجوانوں ہے اپنی جانیں گنوا دی ہے۔

آج کئی جے سی بی مشینیں لگا کر پانی کو دوسری طرف موڑ دیا گیا تاکہ ڈوبے نوجوان کی تلاش کی جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details