گاندربل : جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں گزشتہ دنوں تیندوے نے 54سالہ خاتون کو زخمی کر دیا تھا، خاتون کے زخمی ہونے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔
گاندربل میں خاتون کو زخمی کرنے کے بعد تیندوے کی تلاش جاری مقامی باشندوں نے علاقے میں تیندوے کی موجودگی کی اطلاع فوری طور محکمہ وائلڈ لائف کو دی J&K Wildlife جنہوں نے تیندوے کو پکڑنے کے لیے ٹیم کو روانہ Search Continues for Leopard in Ganderbalکر دیا۔
وائلڈ لائف J&K Wildlife افسران کے مطابق ضلع گاندربل کے شیر پتھری، واکورہ، ززنہ سمیت ملحقہ علاقوں سے تیندوے کی موجودگی Leopard in Ganderbalکی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ علاقے میں تیندوے کے پیروں کے نشانات بھی پائے گئے تاہم ابھی تک تیندوے کو ڈھونڈنے میں انہیں کامیابی حاصل نہیں ہو پائی ہے۔
محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے علاقے میں تیندوے کو پکڑنے کے لیے کئی پنجرے بھی نصب کیے ہیں۔