گاندربل:ضلع گاندربل کی سماجی کارکن روحینہ شہزاد نے جموں و کشمیر کی حکومت پر زور دیا کہ وہ آنگن واڑی ورکرز اور ہیلپروں کی کئی مہینوں سے بند پڑی اجرتیں عید سے پہلے واگزار کریں Release Pending Wages Of Anganwadi Workers۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر سماجی بہبود کے تحت انٹیگریٹڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ اسکیم (آئی سی ڈی ایس) پروجیکٹوں کی آنگن واڑی ورکرس اور ہلپرس ریاستی حکومت کے تحت آتی ہیں جو گزشتہ آٹھ ماہ سے ماہانہ اجرت سے محروم ہیں۔
انہوں نے کہا یہ ورکرس جموں و کشمیر میں بچوں کی غذائیت کے مسائل کو حل کرنے، صحت کے شعبہ، دیہی شعبہ، محکمہ تعلیم، انتخابی ڈیوٹی وغیرہ سے متعلق سروے کا کام بھی انجام دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ کے دوران ان آنگن واڑی ورکروں نے ہر محاذ پر کام کیا ہے اور وہ کووڈ کے دوران فرنٹ لائن کے طور بھی اپنے فرایض انجام دیتی ہیں۔