اردو

urdu

ETV Bharat / state

Rajnath Singh Inaugurated Projects راجناتھ سنگھ نے جموں و کشمیر کے دو پروجیکٹوں کا افتتاح کیا

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے آج 28 قومی پروجیکٹوں کا افتتاح ویڈیو کانفرنس سے کیا۔ ان پروجیکٹوں میں جموں و کشمیر میں دو پروجیکٹ بھی شامل ہیں۔Rajnath Singh Inaugurated Projects

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Jan 3, 2023, 8:41 PM IST

راجناتھ سنگھ نے جموں و کشمیر کے دو پروجیکٹوں کا افتتاح کیا

گاندربل:وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعے 28 قومی پروجیکٹوں کا افتتاح کرکے انہیں قوم کے لیے وقف کیا ۔ان اہم پروجیکٹس میں جموں و کشمیر میں بیکن کی جانب سے تعمیر کیے گئے دو پروجیکٹ بھی شامل ہے۔ Beacon Projects Projects Inaugurated

چیف انجینئر پروجیکٹ بیکن برگیڈئر ساکیت سنگھ نے اس حوالے سے بتایا کہ وزیر دفاع نے وقف شدہ 28 بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کے تحت 2 جموں و کشمیر کے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان میں سب سے پہلا پروجیکٹ رامبن میں قائم نیا "جھولا بیلی پل "شامل ہے جسے بیکن نے صرف 31 دنوں میں گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے کھول دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس پُل کی تکمیل بیکن نے مقررہ تاریخ سے دو ماہ پہلے کی ہے اور یہ پل رامبن ضلعی انتظامی کمپلیکس اور رامبن کے گول سب ڈویژن کو جوڑتا ہے۔Ramban Bridge Inaugurated

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر دفاع نے اس کے علاوہ سرینگر-سونمرگ-گمری روڈ جو کہ سرینگر کو لداخ سے جوڑتی ہے کے ڈبل لیننگ کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایس جی روڈ کی کُل لمبائی سرینگر سے 108 کلو میٹر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ روڈ لداخ کے لیے لائف لائن کے طور پر کام کرتا ہے اور اس کے علاوہ سونہ مرگ بالتل کے لیے ایک اہم سڑک تصویر کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 108 کلو میٹر روڈ کے منی گام سے لیکر زیرو پوئنٹ تک تقربیاً 78 کلو میٹر تک کا ڈبل لیننگ کا مکمل ہوگیا ہے اور اس سے وزیر دفاع نے عوام کے لیے وقف کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس روڈ کے ڈبل لائننگ سے مسافروں کو آسائش ملی گی اور وقت بچے گا۔Two Lining Of Srinagar Leh highway

مزید پڑھیں:Rajnath On Border Issue ہم جنگ میں یقین نہیں رکھتے لیکن ہم پر مسلط کی گئی تو لڑیں گے، راج ناتھ

بتادیں کہ بیکن نے اس سلسلے میں ووسن گاندربل میں ایک افتتاحی تقریب منعقد کی تھی جس میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے راجناتھ سنگھ نے ان پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔ پروگرام میں میں ڈپٹی کمشنر گاندربل شیامبھیر سنگھ ، برگیڈئر ساکیت سنگھ چیف انجینئر پروجیکٹ بیکن،ایس ڈی ایم کنگن، فوج ،پولیس اور سی آر پی ایف کے اعلی افسران نے شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details