اردو

urdu

ETV Bharat / state

گاندربل میں عوامی انصاف پارٹی کا احتجاج

وسطی ضلع گاندربل میں آج عوامی انصاف پارٹی کے کارکنان نے منی سیکرٹریٹ کے احاطے میں تحصیلدار گاندربل کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔

Ganderbal protest

By

Published : Mar 19, 2019, 9:36 PM IST

وسطی ضلع گاندربل میں آج عوامی انصاف پارٹی کے کارکنان نے منی سیکرٹریٹ کے احاطے میں تحصیلدار گاندربل کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔

احتجاج کرنے والے پارٹی کارکنوں نے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل دار گاندربل کا تبادلہ جلد سے جلد عمل میں لایاجائے۔

پارٹی کے ایک سینئر کارکن غلام حسن نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ تحصیلدار نے پارٹی قائد غلام احمد سالوری کو دھمکی دی ہے کہ وہ اس کو آنے والے الیکشن میں حصہ لینے نہیں دیں گے۔

Ganderbal protest

انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ جیسے کسی سیکوریٹی ایجنسی کا آدمی گاندربل میں بطور تحصیلدار تعینات ہے اس لئے وہ اس قسم کے بیانات دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پچلے ہفتے تحصیلدار گاندربل اور غلام احمد سالوری کے بیچ تلخ کلامی ہوئی تھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل بھی ہوئ تھی جس کے بعد کئی سیاسی لیڈروں نے اس کی مذمت کی تھی۔

وہی پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے سینئر لیڈر بشیر احمد میر نے بھی اس بات کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور انھوں نے کہا ہے کہ گاندربل واحد ضلع ہے جہاں پر سیاسی لیڈروں کے بیچ کبھی کوئی ہاتھا پائی نہیں ہوئی۔

بشیر احمد میر نے سالوری کی جانب سے تحصیلدار کی گاڑی روکے جانے کی بھی مذمت کی اور کہا کہ سالوری صاحب کو تحصیلدار گاندربل کی گاڑی نہیں روکنی چاہیے تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details