گاندربل:جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں جن ابھیان (B2V4 کے تیاری کے مرحلے کے ایک حصے کے طور پر کوآپریٹو ڈپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ایک بیداری/تربیتی پروگرام محمد یونس میر جے کے اے ایس کی صدارت میں منعقد ہوا۔ ڈپٹی رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز گاندربل نذیر احمد بجران، اسسٹنٹ رجسٹرار بلاک گاندربل اور محمد رفیق بابا اسسٹنٹ رجسٹرار بلاک لار کی موجودگی میں یہ تقریب منعقد ہوئی۔ Awareness cum training Programmes organized by Cooperative Department
تقریب میں انتظامیہ کے ساتھ ساتھ مختلف سوسائٹیز کے ممبران، مختلف علاقوں کے معززین اور محکمہ کے افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی۔ اس تقریب کے دوران ڈپٹی رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز گاندربل، اسسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز گاندربل اور اسسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز لار نے ضلع میں کوآپریٹو سوسائٹیز کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی اور کوآپریٹو کاروبار کے قانونی پہلوؤں، کوآپریٹو کی رجسٹریشن/رجسٹریشن کے حوالے سے ضروری ہدایات دیں۔