اردو

urdu

By

Published : Apr 22, 2022, 4:32 PM IST

ETV Bharat / state

Principal Secretary Reviews Yatra Arrangements : پرنسپل سیکریٹری نے یاترا کے پیش نظر انتظامات کا جائزہ لیا

پرنسپل سیکریٹری نے یاتریوں کے قیام کی صلاحیت کو بڑھانے اور دیگر سہولیات کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے بھی افسران پر زور دیا۔ Principal Secretary Reviews Yatra Arrangements انہوں نے کہا کہ سالانہ امرناتھ یاترا میں امسال تقریباً 8 لاکھ یاتریوں کی شرکت متوقع ہے۔

پرنسپل سیکریٹری نے یاترا کے پیش نظر انتظامات کا جائزہ لیا
پرنسپل سیکریٹری نے یاترا کے پیش نظر انتظامات کا جائزہ لیا

پرنسپل سیکریٹری نتیشوار کمار نے وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کا دورہ کرکے امرناتھ یاترا کے پیش نظر انتظامات کا جائزہ لیا۔ Principal Secretary Reviews Yatra Arrangements دورے کے دوران پرنسپل سیکریٹری نے یاترا ٹرانزٹ کیمپس کے لیے مختلف مجوزہ سائٹس کا معائنہ کیا جن میں سنٹرل یونیورسٹی کشمیر، تلمولہ کے قریب یاترا ٹرانزٹ کیمپ کے لیے مجوزہ جگہ، وندھاما ٹرانزٹ رہائش، منی گام ٹرانزٹ کیمپ شامل ہیں۔

پرنسپل سیکریٹری نے یاترا کے پیش نظر انتظامات کا جائزہ لیا

ڈویژنل کمشنر کشمیر پی کے پولے، ڈپٹی کمشنر گاندربل کریتکا جیوتسنا، ایس ایس پی گاندربل سمیت دیگر پولیس و سیول انتظامیہ کے اعلیٰ افسران پرنسپل سیکریٹری کے ہمراہ تھے۔ Principal Secretary Reviews Yatra Arrangements پرنسپل سیکریٹری نے دورے کے دوران ضلع میں یاتریوں کے قیام کی صلاحیت کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ ضلع میں یاتریوں کی حفاظت اور انکے لیے کیے جا رہے انتظامات کے بارے میں ڈپٹی کمشنر نے انہیں بریفنگ دی۔

پرنسپل سیکریٹری نے یاتریوں کے قیام کی صلاحیت کو بڑھانے اور دیگر سہولیات کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے بھی افسران پر زور دیا۔ Principal Secretary Reviews Yatra Arrangements انہوں نے کہا کہ سالانہ امرناتھ یاترا میں امسال تقریباً 8 لاکھ یاتریوں کی شرکت متوقع ہے۔ انہوں نے یاترا ٹرانزٹ کیمپس میں صفائی، پینے کے پانی اور بجلی کی سہولیات سمیت تمام ضروری انتظامات کو یقینی بنائے جانے پر بھی زور دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details