مرکزی علاقہ جموں و کشمیر کے وسطی ضلع گاندربل میں پولیس کے ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) کی دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہوئی ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پولیس تھانہ گنڈ گاندربل میں تعینات اے ایس آئی عبدالغنی نائیکو ولد مرحوم غلام رسول نائیکو کو پیر کی صبح اچانک دل کا دورہ پڑا۔
انہوں نے کہا کہ عبدالغنی کو اپنے ساتھیوں نے فوراً پبلک ہیلتھ سینٹر گنڈ پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (سکمز) صورہ سری نگر منتقل کرنے کا مشورہ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: 'گیلانی سے متعلق غیر تصدیق شدہ جانکاری شائع نہ کی جائے'
انہوں نے کہا کہ عبدالغنی کو فوراً پبلک ہیلتھ سینٹر گنڈ پہنچایا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (سکمز) صورہ سرینگر منتقل کرنے کا مشورہ دیا۔ تاہم جب اے ایس آئی عبدالغنی کو سکمز پہنچایا گیا تو وہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
فوت شدہ پولیس افسر کا تعلق جنوبی ضلع اننت ناگ کے کنلون بجبہاڑہ سے تھا اور گاندربل میں اپنی ڈیوٹی انجام سے رہا تھا۔
اس دوران سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس گاندربل خلیل پوسوال نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا: 'پولیس تھانہ گنڈ میں تعینات اے ایس آئی عبدالغنی کو دل کا دورہ پڑا اور وہ چل بسے۔ وہ ایک قابل افسر تھے۔ گاندربل پولیس سوگوار کنبے کے تئیں تعزیت پیش کرتی ہے'۔