ضلع گاندر بل میں گاندربل سے کنگن شاہراہ کو جوڑنے والا نالہ سندھ پر بنا لوہے کا پل یکطرفہ ہونے کے سبب عوام کے لیے باعث مشکل بنا ہوا ہے۔ یہاں ہر روز گھنٹوں ٹریفک کی نقل و حرکت بند رہتی ہے۔
سنہ 1992 میں نالہ سندھ میں سیلاب آنے کے نتیجے میں یہاں بنا لکڑی کا پل پانی کے تیز بہاؤ میں بہ گیا تھا، جس کے باعث تین ماہ تک گاڑیوں کی آمدورفت بند ہو گئی تھی۔
اس کے بعد بیکن اور فوج کی مدد سے تین ماہ کے اندر لوہے کا پل بنایا گیا، تاہم صرف دو سال کے بعد ہی سال 1992 میں دوسری مرتبہ سیلاب آنے سے لوہے کا پل بہہ گیا۔ اس مرتبہ پل کی تعمیر میں ایک سال کا عرصہ لگ گیا۔