اردو

urdu

گاندربل: سڑک کنارے گاڑی پارک کرنے سے عوام کو مشکلات

گاندربل ضلع میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں میں آئے روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ضلع میں مسافر بسوں میں اوور لوڈنگ، سڑک کے دونوں طرف غلط پارکنگ کی وجہ سے راہگیروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

By

Published : Jan 21, 2021, 6:55 PM IST

Published : Jan 21, 2021, 6:55 PM IST

گاندربل: سڑک کنارے گاڑی پارک کرنے سے عوام کو مشکلات درپیش
گاندربل: سڑک کنارے گاڑی پارک کرنے سے عوام کو مشکلات درپیش

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے دودرہامہ، بیہامہ اور قمریہ چوک میں نجی گاڑیوں کی غلط پارکنگ کی وجہ سے اکثر و بیشتر ٹریفک جام لگا رہتا ہے۔

ضلع اسپتال کو جانے والی سڑک کے دونوں طرف گاڑیاں پارک کرنے کے سبب اسپتال جانے والی ایمبولنس کے علاوہ مریضوں کو بھی دقتوں کا سامنا رہتا ہے۔

گاندربل: سڑک کنارے گاڑی پارک کرنے سے عوام کو مشکلات درپیش

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے جہاں غلط پارکنگ کے لیے عوام کو ذمہ دار ٹھہرایا وہیں انہوں نے اس جانب عدم توجہی کا مظاہرہ کرنے کے لیے ضلع انتظامیہ خصوصا محکمہ ٹریفک کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

عوام کا کہنا ہے کہ ضلع اسپتال سے متصل ہوٹلوں اور دیگر تجارتی مراکز پر آئے لوگ اکثر و بیشتر سڑک کنارے گاڑیاں پارک کرتے ہیں، جس سے ٹریفک کی نقل و حمل متاثر ہو جاتی ہے۔

مزید پڑھیں؛ گاندربل: بنیادی سہولیات کے فقدان پر عوام کا احتجاج

ٹریفک قوانین کو عملانے کے لیے ضلع پولیس متحرک ہوئی ہے، اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی پاداش میں کئی ڈرائیوروں سے جرمانہ بھی وصول کیا گیا۔

اس حوالے سے ڈی ایس پی ٹریفک گاندربل فہیم علی نے بتایا کہ کورونا وائرس کے سبب عائد پابندیوں اور ضلع اسپتال کو کووڈ اسپتال بنائے جانے کے بعد اسپتال میں مریضوں کا رش کافی کم ہوا تھا، تاہم اسپتال میں از سر نو او پی ڈی سمیت دیگر شعبہ جات کی بحالی کے سبب مریضوں اور تیمارداروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، جس کے چلتے اسپتال کے ارد گرد اور سڑکوں کے کنارے کسی بھی گاڑی کو پارک کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں؛ گاؤ کدل سانحہ کے پیش نظر ہڑتال

عوام کا ماننا ہے کہ بڑھتے ٹریفک پر قابو پانے اور غلط طریقے سے پارکنگ کرنے والے افراد کے خلاف انتظامیہ اور پولیس کی کارروائی ناکافی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details