اردو

urdu

ETV Bharat / state

گاندربل: محکمہ بجلی کے عارضی ملازمین کا خاموش احتجاج

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں محکمہ بجلی سے وابستہ عارضی ملازمین نے بقایا تنخواہ واگزار کیے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے خاموش احتجاج کیا۔

گاندربل: محکمہ بجلی کے عارضی ملازمین کا خاموش احتجاج
گاندربل: محکمہ بجلی کے عارضی ملازمین کا خاموش احتجاج

By

Published : Mar 2, 2021, 3:07 PM IST

گاندربل سب ٹرانسمیشن ڈویژن میں یومیہ اجرت پر کام کر رہے عارضی ملازمین نے پی ڈی ڈی دفتر کے باہر پر امن احتجاج کیا۔

گاندربل: محکمہ بجلی کے عارضی ملازمین کا خاموش احتجاج

درجنوں کی تعداد میں دھرنے پر بیٹھے عارضی ملازمین نے اعلیٰ افسران پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’’مختلف اضلاع میں کام کر رہے ہمارے دیگر ساتھیوں کو باضابطہ طور پر ہر مہینے اجرت دی جا رہی ہے تاہم نا معلوم وجوہات کی بنا پر صرف ہمیں ہی اجرتوں سے محروم رکھا جارہا ہے۔‘‘

یومیہ اجرت پر کام کر رہے عارضی ملازمین نے کہا ہے کہ وہ باضابطہ طور پر پچھلے تقریباً دس برسوں سے مذکورہ محکمہ میں اپنی ڈیوٹی بحسن خوبی انجام دے رہے ہیں۔ تاہم اس کے باوجود ان کے ساتھ ’’سوتیلا سلوک روا رکھا جا رہا ہے۔‘‘

احتجاجیوں کے مطابق انہیں پچھلے دس ماہ سے اجرتوں سے محروم رکھا گیا ہے۔ احتجاجی ملازمین نے کہا ہے کہ ’’تنخواہیں واگزار ہونے تک ہماپنے دفتر کے سامنے پُر امن احتجاج جاری رکھیں گے۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details