اردو

urdu

ETV Bharat / state

Amarnath Yatra : امرناتھ یاترا شد ومد سے جاری، دو لاکھ سے زائد یاتریوں نے درشن کئے - دو لاکھ سے زائد یاتریوں نے درشن کئے

سالانہ امرناتھ یاترا شد ومد سے جاری Amarnath Yatra 2022 ہے۔ یاترا کا 20 دن مکمل ہو چکا ہے۔ اس دوران تقریباً دو لاکھ دس ہزار عقیدت مند گُپھا کا درشن Over 2 Lakh Pilgrims Perform Amarnath Yatra So Far کر چکے ہیں، سخت موسم ہونے کے باوجود یاتریوں میں جوش و خروش دیکھنے کو مل رہا ہے۔

Amarnath Yatra 2022
سالانہ امرناتھ یاترا شد ومد سے جاری، دو لاکھ سے زائد یاتریوں نے درشن کئے

By

Published : Jul 21, 2022, 7:04 PM IST

گاندربل: تیس جون سے شروع ہونے والی سالانہ امرناتھ یاترا شد ومد سے جاری Amarnath Yatra 2022 ہے۔ امرناتھ یاترا کا 20 دن مکمل ہو چکا ہے۔ اس دوران دو لاکھ دس ہزار سے زائد عقیدت مند گُپھا کا درشن کر چکے ہیں۔ سخت موسم ہونے کے باوجود یاتریوں میں جوش و خروش دیکھنے کو مل رہا ہے۔ جس طرح سے شروع سے ہی یاتریوں کی سکیورٹی اور کھانے پینے کے لئے جموں وکشمیر انتظامیہ نے انتظامات کئے تھے، اسی طرح کے انتظامات آج بھی نظر آرہے ہیں۔ Over 2 Lakh Pilgrims Perform Amarnath Yatra So Far

امرناتھ یاترا شد ومد سے جاری، دو لاکھ سے زائد یاتریوں نے درشن کئے

جگہ جگہ پر سکیورٹی کا بندوبست کیا گیا ہے۔ گاندربل بالتل والے راستے پر تلاشی کاروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہے، تاکہ شرپسندوں کی کوششوں کو ناکام بنایا جا سکے۔ ای ٹی وی بھارت نے بالتل کا دورہ کرتے ہوئے یہ پایا کہ چند روز قبل ہوئے خوفناک حادثے کے باوجود گھُپا کی طرف جانے والے یاتریوں کا حوصلہ بلند ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل گُھپا والے علاقے میں بادل پھٹنے سے 15 یاتریوں کی موت ہوئی تھی، جبکہ درجنوں یاتری زخمی ہوئے تھے۔ دوسری جانب دیکھا جائے تو گزشتہ کئی روز سے یہ افواہ اڑائی جارہی ہے کہ گُھپا میں موجود شیو لنگ گرمی کی وجہ سے کافی حد تک پگھل چکا ہے، جس کی وجہ سے یاتریوں میں کافی حد تک مایوسی دیکھی جا رہی ہے۔ Amarnath Yatra 2022 اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے یاتریوں اور لنگر والے کہہ رہے ہیں کہ ایسا کچھ نہیں ہے بلکہ شیو لنگم ابھی بھی ویسا ہی برقرار ہے، یہ محض افواہ ہے۔ انہوں نے یاتریوں سے اپیل کی ہے کہ آپ آئے اور بابا برفانی کے درشن کریں اور جب تک نہ شرائن بورڈ یا لنگر والے لنگ کے پگھلنے کی خبر نا دیں، تب تک آپ ان افواہوں پر کان نہ دھریں۔

یہ بھی پڑھیں: Baba Barfani Amarnath Yatra 2022: امرناتھ یاترا میں عقیدت مندوں کا ہجوم

وہیں لنگر والوں کا کہنا ہے کہ ہم سیوا کر ریے ہیں اور گیارہ اگست تک سیوا انجام دیتے رہیں گے۔ یاتریوں سے گزارش ہے کہ وہ بنا ڈر اور خوف کے علاوہ افواہوں پر کان دھرے بغیر آکر پوتر گُھپا کے درشن کریں۔ واضح رہے امرناتھ یاترا 30 جون سے شروع ہو چکی ہے اور گیارہ اگست کو رکھشا بندھن کے دن اختتام پذیر ہوگی۔Amarnath Yatra 2022

ABOUT THE AUTHOR

...view details